24 جون 2014 - 10:57
تہران میں لبيک ياحسين کا عظيم اجتماع آج

عراق کے عوام کي حمايت اور ان سے اظہار يکجہتي اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے وحشيانہ اقدامات کے خلاف آج تہران کے عوام ايک بہت بڑا اجتماع کررہے ہيں -

ابنا: لبيک ياحسين کے زير عنوان يہ اجتماع آج تہران کے امام حسين اسکوائر پر ہوگا ۔اس عظيم الشان اجتماع ميں تہران کے عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں کي بڑي تعداد کے علاوہ اعلي سيول اور فوجي عہديدار بھي شرکت کريں گے،
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقي عوام کي حمايت ميں ہونے والے اس اجتماع ميں ايران کي فوج کے سربراہ ميجرجنرل عطاء اللہ صالحي اور سپاہ پاسداران ا نقلاب اسلامي کے کمانڈر، جنرل محمد علي جعفري بھي شرکت کریں گے -

.......

/169